اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری جاری ،6افراد شہید
بیروت (اے ایف پی)اسرائیل نے جنوبی لبنان پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،تازہ حملوں میں 6لبنانی شہری شہید ہوگئے۔۔۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعہ کے روز جنوبی قصبے حَبّوش پر اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 6 افراد شہید ہو گئے جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب علاقے کیلئے اسرائیلی فوج کی جانب سے انخلا کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا، باوجود اس کے کہ جنگ بندی نافذ ہے ۔وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ، جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ دینے کے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر شدید حملوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔