ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش
واشنگٹن (دنیا نیوز)وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری 28 سالہ کیرولین لیویٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نومولود کا نام ویویانا رکھا گیا ہے جسے گھر میں پیار سے ’ویوی‘ کہا جائے گا۔ کیرولین نے کہا کہ یکم مئی کو ان کی بیٹی نے خاندان میں خوشیوں کا اضافہ کیا، بچی مکمل طور پر تندرست ہے ۔ ہم بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں ، ہمارا بیٹا اپنی نئی بہن کے ساتھ خوشی سے ایڈجسٹ ہو رہا ہے ۔کیرولین کا پہلا بیٹا نکولس (عرف نکو) جولائی 2024 میں پیدا ہوا تھا۔رپورٹس کے مطابق کیرولین وائٹ ہاؤس کی پہلی پریس سیکرٹری ہیں جنہوں نے دوران عہدہ حمل اور زچگی کا تجربہ کیا، توقع ہے کہ رواں سال کے آخر میں دوبارہ صحافتی بریفنگز شروع کریں گی۔