امریکا کا اسرائیل میں مستقل فوجی اڈے قائم کرنے پر غور
تل ابیب (دنیا نیوز)امریکا اسرائیل میں مستقل طور پر فوجی اڈے قائم کرنے پر غور کر رہا ہے ،اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل مستقل فوجی دستوں کی تعیناتی کے امکان پر سنجیدگی سے بات چیت کر رہے ہیں۔
اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیر بحث تجاویز میں جدید امریکی فضائی دفاعی بیٹریاں تعینات کرنا اور لڑاکا طیاروں کے سکواڈرن کو مستقل طور پر تعینات کرنا شامل ہے ۔ فوجی اور لاجسٹک اجزاسے متعلق بھی تجاویز ہیں۔ذرائع کے مطابق خطے میں اگلا امریکی اڈا اسرائیل کے اندر ہی ہو سکتا ہے ۔