مغربی بنگال:ممتا بنر جی کی رہائشگاہ کے سامنے بی جے پی کارکنوں کے نعرے
کولکتہ (اے پی پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں بی جے پی کارکنوں نے سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کی رہائشگاہ کے سامنے ''جئے شری رام'' کے نعرے لگائے ۔
ممتا بنر جی کے گھر کے سامنے صرف چند پولیس اہلکار تھے ۔سابق وزیر اعلیٰ کے گھر کے باہر سکیورٹی کم کر دی گئی ہے ،لوگ اب ہریش چندر چٹر جی سٹریٹ جہاں ممتا کا گھر ہے ، آسانی سے آجاسکتے ہیں ۔ بی جے پی کے کارکنوں اور حامیوں نے نئے وزیر اعلی ٰکی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے جاتے وقت یہ نعرے لگائے ۔ اس دوران ترنمول کانگریس کے کارکن بھی وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے جئے بنگلہ کے نعرے لگائے ۔