امریکی ریاست فلوریڈا میں کشتی میں دھماکا، 11 افراد زخمی
نیویارک (اے پی پی) امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے قریب کشتی میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہوگئے ۔
شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا کہ واقعہ بسکین بے میں ہولوور سینڈبار کے قریب پیش آیا، جہاں مسافروں کو لے جانے والی ایک چارٹر کشتی میں اچانک دھماکا ہوگیا۔فلوریڈا فِش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کی ترجمان میلیسا نے بتایا کہ دھماکے کے وقت کشتی میں متعدد مسافر سوار تھے ۔حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں ، تحقیقات جاری ہیں۔