امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی گوتم اڈانی کمپنی ساڑھے 27کروڑ ڈالر ادا کرنے پر متفق
واشنگٹن(اے ایف پی)بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی کی کمپنی اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ نے ایران پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ۔۔۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق کمپنی پر 32 ممکنہ خلاف ورزیوں کا الزام تھا، جن کا تعلق 2023 سے 2025 کے دوران ایل پی جی خریداری سے ہے ۔ اس سے قبل اڈانی گروپ ایک الگ بدعنوانی مقدمے میں بھی 1کروڑ80 لاکھ ڈالر کی ادائیگی پر رضامند ہوا تھا۔ واضح رہے اڈانی گروپ کا بھارت کے بڑے کاروباری اداروں میں شمار ہوتا ہے ۔