چوری و ڈکیتی کی 10وارداتیں،شہر ی لاکھوں سے محروم

 چوری و ڈکیتی کی 10وارداتیں،شہر ی لاکھوں سے محروم

ڈاکوؤں نے 5 شہری جوہر ٹاؤن ،انارکلی ،نولکھا ،نشترکالونی ،شادمان میں لوٹے ستوکتلہ اور اسلام پورہ سے 2گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں غائب

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 10وارداتیں،شہری لاکھوں روپے نقدی، قیمتی موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں ظہیر سے 5لاکھ روپے اور موبا ئل ،انارکلی میں اعظم سے 4لاکھ 50ہزار اور موبائل ،نولکھا میں فراست سے 4لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل ،نشترکالونی میں نبیل سے 4 لاکھ نقدی اور موبائل ،شادمان میں جمیل سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے ستوکتلہ اور اسلام پورہ سے 2گاڑیاں جبکہ کاہنہ، غازی آباد اور اچھرہ سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں