ایران کا امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ گروہوں پر حملے کا دعویٰ

 ایران کا امریکی و اسرائیلی  حمایت یافتہ گروہوں پر حملے کا دعویٰ

تہران(اے ایف پی)ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی صوبہ کردستان میں امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ گروہوں کو نشانہ بنایا ہے ۔۔۔

 ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ شمالی عراق سے تعلق رکھنے والے مسلح عناصر امریکی اسلحہ اور گولہ بارود ایران سمگل کرنیکی کوشش کر رہے تھے ۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی ایرانی شہر بانہ میں کی گئی، جو عراق کی سرحد کے قریب واقع ہے ۔ ایرانی حکام کے مطابق حملے میں مذکورہ گروہوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں