اے آئی کیخلاف مقدمہ ہار گئے

اے آئی کیخلاف مقدمہ ہار گئے

اوکلینڈ(اے ایف پی) ایلون مسک اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ ہار گئے ،امریکی وفاقی جیوری نے فیصلہ دیا ہے کہ ایلون مسک نے اوپن اے آئی اور۔۔

 اس کے بانیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے میں تاخیر کی، جس کے باعث ان کا کیس قانونی طور پر قابل سماعت نہیں رہا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مقدمہ مقررہ مدت کے بعد دائر کیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین اور دیگر شریک بانیوں کو اہم قانونی فتح حاصل ہوئی ہے ۔ جج وائیون گونزالیز راجرز نے جیوری کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے ۔ یہ مقدمہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے اہم ترین قانونی تنازعات میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں