روس اور بیلاروس کی جوہری مشقیں نیٹو کیساتھ کشیدگی میں اضافہ

روس اور بیلاروس کی جوہری مشقیں  نیٹو کیساتھ کشیدگی میں اضافہ

وارسا(اے ایف پی)روس اور بیلاروس نے پیر کو جوہری مشقیں شروع کر دیں، جس سے نیٹو اتحاد کے ساتھ جاری کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے ۔۔۔

حکام کے مطابق ان مشقوں میں جوہری ہتھیاروں کی ترسیل اور ان کے استعمال کی تیاری سے متعلق امور کی مشق کی جا رہی ہے ۔ بیلاروس کی وزارت دفاع نے کہا کہ مشقیں روس کے ساتھ اشتراک سے کی جا رہی ہیں ، ان کا مقصد کسی تیسرے ملک کو نشانہ بنانا نہیں۔ادھر یوکرین نے بیلاروس کی سرحد پر ممکنہ نئے روسی حملے کے خدشے کے پیش نظر فوجی تیاریوں کو بڑھا دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں