انڈونیشیا کا دفاعی نظام مضبوط بنانے کا اعلان رافیل طیارے فضائیہ کے حوالے

انڈونیشیا کا دفاعی نظام  مضبوط بنانے کا اعلان رافیل طیارے فضائیہ کے حوالے

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا ہے کہ ملک اپنے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی پالیسی پر عمل جاری رکھے گا۔ ۔۔

ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ناگزیر ہے تاکہ ملکی خودمختاری کو محفوظ بنایا جا سکے ۔ اس موقع پر  فضائیہ کو جدید دفاعی سازوسامان بھی فراہم کیا گیا، جن میں فرانس سے حاصل کیے گئے رافیل جنگی طیارے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق انڈونیشیا نے اربوں ڈالر کے معاہدے کے تحت 42 رافیل طیاروں کی خریداری کی ہے ، جن میں سے کچھ پہلے ہی فضائیہ کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں