نائیجیریا :سکولوں پر حملے ،مسیحی بچوں اساتذہ سمیت 46افراد اغوا

نائیجیریا :سکولوں پر حملے ،مسیحی بچوں  اساتذہ سمیت 46افراد اغوا

لاگوس(اے ایف پی)نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست اویو میں مسلح افراد نے تین سکولوں پر حملہ کرکے 46مسیحی افراد کو اغوا کر لیا۔۔۔

، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ کرسچین ایسوسی ایشن آف نائیجیریا کے مطابق اغوا ہونے والے بچوں کی عمریں دو سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بیک وقت تین تعلیمی اداروں پر دھاوا بولا اور طلبہ، اساتذہ سمیت نائب پرنسپل کو بھی اغوا کر لیا۔واضح رہے نائیجیریا میں تاوان کیلئے اغوا کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں