ویتنام :دریا میں نہاتے ہوئے 5 طلبا ڈوب کر ہلاک
ہنوئی(اے ایف پی) شمالی ویتنام میں پیر کو پانچ کم عمر طلبا نہاتے ہوئے دریا کے تیز بہاؤ میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ یہ واقعہ فو تھو صوبے میں پیش آیا ۔۔
جہاں ایک طالبعلم دریا کے تیز دھارے میں بہہ گیا ، اسے بچانے کی کوشش میں اس کے چار دوست بھی پانی میں کود گئے ۔ تمام طلبا کی عمریں 13 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔ حکام کے مطابق لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں ہر سال تقریباً 2 ہزار بچے ڈوبنے کے واقعات میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔