روس سے ڈرون نیٹو حدود میں داخل فرانسیسی طیاروں نے تباہ کر دیا
ریگا(مانیٹرنگ ڈیسک)لٹویا کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ نیٹو کے جنگی طیاروں نے ایک ڈرون کو مار گرایا ۔۔
جو روسی الیکٹرانک وارفیئر کے باعث لٹویا کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب فرانسیسی فضائیہ کے طیاروں نے نیٹو کی بالٹک ایئر پولیسنگ مشن کے تحت کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ڈرون کو تباہ کیا۔ لٹوین فوج نے بتایا کہ ڈرون روسی الیکٹرانک مداخلت کے نتیجے میں فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ڈرون اصل میں کس ملک سے آیا تھا۔