منی پورمیں حالات مزید خراب،قابض بھارتی فوج اورعوام آمنے سامنے
منی پور (اے پی پی) بھارتی ریاست منی پورمیں حالات مزید خراب ہو گئے ۔قابض بھارتی فوج اورعوام آمنے سامنے ا ٓ گئے ۔انڈیا ٹوڈے نے منی پورمیں بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم کوبے نقاب کر دیا۔۔۔
منی پورمیں بھارتی فوج کی نئی چوکی کے خلاف احتجاج،آسام رائفلزکی فائرنگ سے خواتین سمیت 4مظاہرین زخمی ہوگئے ۔ماہرین کے مطابق ہندوستانی فوج اپنے مذموم مفادات کی خاطرعام شہریوں کے جان ومال کو نشانہ بنانے والی دہشت گردتنظیم کی شکل اختیار کرچکی ہے ۔ منی پورکی کشیدگی پرمودی سرکار نہ صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ سیاسی مقاصد کیلئے نسلی فسادات کو مزید ہوا دے رہی ہے ۔