لندن میں سکھوں کی بھارت کیخلاف فریڈم ریلی ،ہزاروں افرادشریک
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سکھوں کے مقدس مقام دربار صاحب پر بھارت کے حملے کے42برس مکمل ہونے پر لندن میں سکھوں نے بھارت مخالف فریڈم ریلی نکالی ۔۔
لندن کے معروف سیاحتی مقام ٹریفالگر اسکوائر پرریلی میں ہزاروں سکھوں نے شرکت کی۔ان میں خواتین اور بچوں کے بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ فریڈم ریلی کے سبب سینٹرل لندن کی فضا ‘‘راج کرے گا خالصہ اور بن کے رہے گا خالصتان ’’کے نعروں سے گونج اٹھی۔سکھ رہنماؤں نے برطانیہ سے سکھوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سکھ دربار صاحب پر حملے کو کبھی نہیں بھولیں گے ، بھارت نے 1984 میں سکھوں کا بیدردی سے قتل عام کیا۔