پرنس سلطان ایئربیس پر حملے کی خبریں بے بنیاد،سعودی وزارت دفاع
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پرنس سلطان ایئربیس پر حملے کی خبریں جھوٹی اور۔۔
بے بنیاد ہیں۔ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ الخرج گورنری میں واقع پرنس سلطان ایئربیس کو نشانہ بنائے جانے کی خبریں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ صبح الخرج گورنری میں فضائی حملے کے سائرن بجنا صرف احتیاطی تدبیر تھی۔ یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کے باعث سائرن بجائے گئے تھے ۔ میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ بیلسٹک میزائل سرحد کے قریب غائب ہوگیا تھا، میزائل فائر کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔