تہران :ایرانی حجاج کی پہلی پرواز کی آمد
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ا یران کے دارالحکومت تہران کے بین الاقوامی امام خمینی ایئرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا اور۔۔۔
سعودی عرب سے حجاج کرام کو واپس وطن لے کر آنے والی پہلی پرواز منگل کی علی الصباح ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی ۔اتوار و پیر کی درمیانی شب ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے اور اس کے بعد اسرائیل کی جانب سے ایران کے متعدد شہروں پر فضائی اور میزائل حملوں کے بعد تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔