اگلے سال 24 لاکھ سے زائد مہاجرین کو دوبارہ آبادکاری کی ضرورت :اقوام متحدہ
جنیوا (اے ایف پی)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے خبردار کیا ہے کہ 2027 میں تقریباً 24 لاکھ مہاجرین کو دوبارہ آبادکاری کی ضرورت ہوگی ۔۔۔
جبکہ کئی ممالک نے مہاجرین کیلئے مختص کوٹہ میں نمایاں کمی کر دی ہے ۔اقوام متحدہ کے مطابق ایسے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو اپنے آبائی ممالک واپس نہیں جا سکتے اور نہ ہی میزبان ممالک میں محفوظ زندگی گزار سکتے ہیں۔یو این ایچ سی آر کی اہلکار جیکی کیگن نے جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ آبادکاری کے مواقع کو بڑھانا نہایت ضروری اور ممکن ہے ۔