یورپی یونین کا غیر قانونی تارکینِ وطن کیخلاف کارروائیاں اور نگرانی بڑھانے کا اعلان
برسلز (اے ایف پی)یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ انگلش چینل کے راستے غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے کیلئے اپنی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ کرے گی۔۔۔
، جس میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی اور جدید نگرانی کا سامان شامل ہوگا۔یورپی یونین کے امیگریشن امور کے سربراہ میگنس برنر نے منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمگلروں کے خلاف کارروائی، غیر قانونی آمد کو روکنے اور رکن ممالک کی مدد کو مضبوط بنانے کیلئے تعاون بڑھا رہے ہیں۔فرانسیسی شہر کیلی میں قائم برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ انٹیلی جنس یونٹ کو بھی مزید فعال بنایا جائے گا جبکہ یورپی سرحدی ایجنسی فرنٹیکس اضافی عملہ اور جدید نگرانی کا سامان تعینات کرے گی۔