شام کا امریکی کمپنی کے ساتھ گیس سیکٹر کی ترقی کے لئے بڑا معاہدہ
دمشق (اے ایف پی)شام نے گزشتہ روز امریکی تیل کمپنی کونکو فلپس سمیت ایک کنسورشیم کے ساتھ ملک کے گیس سیکٹر کی ترقی کیلئے ایک بڑے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔۔۔
جبکہ دمشق غیر ملکی توانائی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوششیں تیز کر رہا ہے ۔سرکاری میڈیا کے مطابق اس معاہدے کے تحت امریکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر شام میں متعدد گیس فیلڈز کی ترقی اور موجودہ پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد توانائی کے نظام کو سہارا دینا، بجلی کے شعبے اور دیگر اہم شعبوں کے لئے درکار گیس کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے ۔