وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے بال روم منصوبے کی لاگت 600 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں زیرِ تعمیر بال روم منصوبے کی لاگت 600 ملین ڈالر تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے ۔۔۔
، جس میں سے نصف سے زائد رقم امریکی ٹیکس دہندگان کے فنڈز سے آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اس منصوبے کی ابتدائی لاگت 400 ملین ڈالر بتائی تھی اور بارہا یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کی مکمل مالی معاونت نجی عطیہ دہندگان کریں گے ، جن میں وہ خود بھی شامل ہیں جبکہ صرف 293 ملین ڈالر نجی ذرائع سے آنے کی توقع ہے ۔