رضا پہلو ی ایران امریکا معاہدے کے مخالف ، حکومت کے خاتمے کا مطالبہ
لندن (اے ایف پی)ایران کے معزول شاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے گزشتہ روز امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے۔۔۔
کہ ایسا کوئی بھی سمجھوتہ ناکام ہوگا جس میں اسلامی حکومت کو برقرار رکھا جائے ۔لندن کے دورے کے دوران ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کے بعد 65 سالہ رضا پہلوی نے کہا کہ عالمی برادری کو ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہرین کی حمایت کرنی چا ہئے نہ کہ موجودہ حکومت کے ساتھ امن معاہدہ کرنا چاہئے ۔ان کا ایک سوشل میڈیا بیان میں کہناتھاکہ اس حکومت کے ساتھ معاملات کرنا ناکام ہوگا اور ہم سب اس کے نتائج بھگتیں گے ۔