جی 7ممالک کااجلاس، چین پر معدنی انحصار کم کرنیکا اعلان
ایویان(اے ایف پی)جی 7 ممالک کے رہنماؤں نے اہم معدنیات کی فراہمی کیلئے چین پر انحصار کم کرنیکا اعلان کیا ہے ۔۔۔
فرانس میں جاری اجلاس کے دوران اعلامیے میں کہا گیا کہ شراکت دار ممالک کے تعاون سے 2030 تک چین پر انحصار 60 فیصد سے کم کیا جائے گا، جبکہ اسے مزید گھٹا کر جلد از جلد 50 فیصد تک لانے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ معدنیات موبائل فونز، الیکٹرانک آلات اور جدید ٹیکنالوجی کی تیاری میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں، جبکہ چین اس شعبے میں عالمی سطح پر نمایاں سپلائر سمجھا جاتا ہے ۔علاوہ ازیں جی 7 ممالک اور امریکا نے یوکرین میں قائم کمپنیز کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور فضائی دفاعی نظام تیار کرنے کے لیے لائسنس دینے پر اتفاق کر لیا ہے ۔ جرمن چانسلر فریڈرِش مرز نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی موجودہ پیداوار ناکافی ہے ، جسے لائسنسنگ کے ذریعے بہتر بنایا جائے گا۔