سری لنکا:کرپشن کیس،سابق صدر مہندا راجا پاکسے کا بیٹا گرفتار

سری لنکا:کرپشن کیس،سابق  صدر مہندا راجا پاکسے کا بیٹا گرفتار

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا نے سابق صدر مہندا راجا پاکسے کے بیٹے یوشیتھا راجا پاکسے کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر لیا ہے ۔۔۔

 انسدادِ بدعنوانی کمیشن کے مطابق 38 سالہ یوشیتھا پر الزام ہے کہ انہوں نے بحریہ کے افسر کے طور پر غیر قانونی طور پر سرکاری فنڈز استعمال کیے اور بیرونِ ملک تربیت حاصل کی۔ حکام کے مطابق ان کی بھرتی اور ترقی کے عمل میں بھی قواعد کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ وہ پہلے ہی منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامنا کر رہے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں