روس اور مقبوضہ کریمیا پریوکرینی ڈرون حملے ،5افراد ہلاک
ماسکو(اے ایف پی)یوکرین کی جانب سے روس اور مقبوضہ کریمیا پر ڈرون حملوں میں کم از کم5افراد ہلاک ہو گئے۔
جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ روسی حکام کے مطابق حملوں کے دوران جنوبی علاقوں میں ایک اہم آئل ڈپو میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔ روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ 269 یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا گیا۔