چین :غیر معمولی بجلی بل سے غیر قانونی سانپوں کا کاروبار کرنیوالا شخص پکڑا گیا

چین :غیر معمولی بجلی بل  سے غیر قانونی سانپوں کا  کاروبار کرنیوالا شخص پکڑا گیا

بیجنگ( آئی این پی)چین میں فلیٹ کے غیر معمولی بجلی بلوں نے بڑے غیر قانونی جانوروں کے کاروبار کا پردہ چاک کر دیا۔ حکام کے مطابق مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر تائی ژو میں ایک اپارٹمنٹ پر چھاپے کے دوران 300 سے زائد اژدھے برآمد ہوئے ۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سانپ پلاسٹک کے ڈبوں میں بند رکھے گئے تھے اور ان کی افزائش کے لیے فلیٹ کے کمروں کو خصوصی طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب ایک غیر معمولی اژدھا ملنے کے بعد حکام نے علاقے میں غیر قانونی افزائش کے شبے پر تفتیش شروع کی۔ بعد ازاں بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال نے مرکزی ملزم تک پہنچنے میں مدد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں