ڈنمارک میں مذہبی کنفرمیشن کے بجائے سیکولر تقریبات میں اضافہ
کوپن ہیگن(اے ایف پی)ڈنمارک میں روایتی مذہبی کنفرمیشن کے بجائے غیر مذہبی اور سیکولر تقریبات کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔
ماہرین کے مطابق 15 سال کی عمر میں ہونے والی یہ رسم پہلے زیادہ تر چرچ سے جڑی ہوتی تھی، تاہم اب اس کے متبادل انسانی اقدار اور اخلاقیات پر مبنی تقاریب مقبول ہو رہی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 25 سال میں چرچ میں کنفرمیشن کی شرح میں واضح کمی دیکھی گئی ہے ۔واضح رہے مذہبی کنفرمیشن عیسائیت میں ایک باقاعدہ مذہبی رسم ہے جس میں بپتسمہ لینے والے شخص کے ایمان کی تصدیق کی جاتی ہے ۔