امریکا :سائبر سکیورٹی کمپنیز کوطاقتور اے آئی ماڈل تک محدود رسائی کی اجازت
سان فرانسسکو(اے ایف پی)امریکی حکومت نے سائبر سکیورٹی کمپنیز کے محدود گروپ کو اینتھروپک کے طاقتور اے آئی ماڈل ’’مائتھوس 5‘‘ تک رسائی کی اجازت دے دی۔
یہ رسائی قومی سلامتی کے خدشات کے باعث پہلے معطل کر دی گئی تھی۔ کمپنی کے مطابق وہ حکومت کے ساتھ مزید مذاکرات جاری رکھے گی تاکہ مستقبل میں اس ماڈل اور ’’فیبل 5‘‘ کو دوبارہ عوامی سطح پر وسیع رسائی دی جا سکے ۔ حکام نے اس سے قبل سکیورٹی خامیوں کے باعث ان جدید اے آئی ماڈلز تک رسائی محدود کی تھی۔