متحدہ عرب امارات میں غلط میزائل الرٹ پر حکام کی معذرت
دبئی(اے ایف پی)متحدہ عرب امارات میں شہریوں کے موبائل فونز پر ممکنہ میزائل حملے کے غلط الرٹس موصول ہونے سے خوف و ہراس پھیل گیا،حکام نے عوام سے غیر ارادی غلطی پر معذرت کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی وارننگ کے ساتھ سائرن بھی بجائے گئے تاہم کچھ دیر بعد حکام نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ تکنیکی خرابی تھی ۔ نیشنل ایمرجنسی اتھارٹی کے مطابق سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی کو فوری طور پر درست کر لیا گیا۔