روم : ویسپا سکوٹر کی 80ویں سالگرہ پر تاریخی پریڈ

روم : ویسپا سکوٹر کی 80ویں سالگرہ پر تاریخی پریڈ

روم ( نیوز ایجنسیاں ) اطالوی طرزِ زندگی کی عالمی علامت اور مشہورِ زمانہ سکوٹر "ویسپا" نے اپنی کامیابی کے 80 سال مکمل کر لیے ہیں۔

 اس تاریخی موقع پر دارالحکومت روم میں ایک شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں ویسپا سواروں نے شرکت کر کے شہر کی سڑکوں کو پررونق بنا دیا۔ 1946 سے اب تک دنیا بھر میں تقریباً 2 کروڑ ویسپا سکوٹر تیار کیے جا چکے ہیں۔اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بھی اس موقع پر سفید ویسپا پر بیٹھے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور اسے اطالوی تخلیقی صلاحیت، سٹائل اور صنعتی مہارت کا ایک شاندار عالمی شاہکار قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں