بیلجیم :شدید گرمی سے جون میں معمول سے زیادہ اموات ریکارڈ

بیلجیم :شدید گرمی سے جون میں  معمول سے زیادہ اموات ریکارڈ

برسلز(اے ایف پی)بیلجیم میں شدید گرمی کی لہر کے باعث جون کے دوران معمول سے کہیں زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

 محکمہ صحت کے مطابق 18جون سے یکم جولائی تک ایک ہزار سات سو سنتالیس اضافی اموات ہوئیں، جو 2000 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سب سے زیادہ شرح ہے ۔ اضافی اموات کی شرح 47 فیصد ہے ۔علاوہ ازیں یورپی یونین کی دو تہائی آبادی گزشتہ ماہ شدید گرمی کی لہر کے دوران خطرناک سطح کی زہریلی آلودگی کا شکار ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 30 کروڑ افراد آلودگی سے متاثر ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں