شمالی آئرلینڈ :مسجد کا ماڈل جلانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

شمالی آئرلینڈ :مسجد کا ماڈل جلانے  کے الزام میں ایک شخص گرفتار

بیلفاسٹ(اے ایف پی) شمالی آئرلینڈ کے گاؤں موئے گیشل میں الاؤ پر مسجد کا ماڈل نصب کر کے جلانے کے واقعے پر پولیس نے 56 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق ملزم کو عوامی نظم و ضبط سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کے شبے میں حراست میں لیا گیا ۔ الاؤ پر اسلام مخالف نعرے اور امیگریشن مخالف بینرز بھی آویزاں کیے گئے تھے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس اقدام کو مسلمانوں کے خلاف نفرت بھڑکانے اور مقامی خاندانوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں