جنوبی افریقی فٹبالر جے ڈن ایڈمز 25 سال کی عمر میں چل بسے
جوہانسبرگ(اے ایف پی)جنوبی افریقا کے نوجوان فٹبالر جے ڈن ایڈمز انتقال کر گئے ، ان کی عمر 25 برس تھی۔
جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میک کینزی نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے ایک روشن نوجوان ٹیلنٹ کھو دیا ۔ پولیس کے مطابق کیپ ٹاؤن کے علاقے شوٹس چیکلوف میں فٹبالر کی لاش ملنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جے ڈن ایڈمز نے جاری ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرتے ہوئے گروپ مرحلے کے تینوں میچز کھیلے تھے۔