بھارتی نجی خلائی کمپنی نے اپنا پہلا راکٹ خلا میں بھیج دیا
سری ہری کوٹا(اے ایف پی)بھارت کی نجی کمپنی سکائی روٹ ایرو اسپیس کا تیار کردہ پہلا مداری راکٹ خلا میں روانہ ہوگیا۔
وکرم 1راکٹ نے ہفتے کے روزسری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے اڑان بھری، جسے بھارتی خلائی صنعت میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق راکٹ کا پہلا تجرباتی مشن کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ وکرم1 کم وزن سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے اس کامیابی کو ملک کے خلائی سفر کا تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کی بڑھتی شمولیت نئی جدت اور ترقی کی راہیں کھول رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments