نائیجیریا میں مسلح افراد نے ہائیکورٹ کے جج کو گھر سے اغوا کر لیا
لاگوس(اے ایف پی)نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کیبی میں مسلح افراد نے ہائیکورٹ کے جج فاروق حسن بنزا کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا۔۔۔
پولیس کے مطابق جج کو اتوار کی صبح بنزا ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا گیا، جبکہ بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔افریقی ججز و قانون دانوں کی تنظیم نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آئینی جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ حالیہ مہینوں میں نائیجیریا میں اہم شخصیات کے اغوا کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments