برطانوی گاؤں میں پناہ گزین منصوبے کے خلاف علامتی آزادی ریفرنڈم برطانیہ سے علیحدگی کی حمایت
لندن(اے ایف پی)وسطی انگلینڈ کے تقریباً 350 افراد پر مشتمل گاؤں پڈنگٹن کے رہائشیوں نے 1200 سے زائد پناہ گزینوں کی رہائش کے منصوبے کے خلاف علامتی آزادی ریفرنڈم میں برطانیہ سے علیحدگی کی حمایت کردی۔
گاؤں کی پیرش کونسل کے مطابق 312 ووٹوں میں سے 285 افراد نے علیحدگی کے حق میں رائے دی۔ یہ ووٹنگ قانونی حیثیت نہیں رکھتی۔ مقامی کونسل کے چیئرمین ٹم میک نیلی نے اعلان کیا کہ گاؤں کو اب ’’پرنسپلٹی آف پڈنگٹن‘‘ کہا جائے گا۔آکسفورڈ شائر کاؤنٹی کونسل کے سربراہ ٹم بیئرڈر نے کہا کہ ووٹ سے پناہ گزین مرکز سے متعلق مقامی خدشات اجاگر ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments