بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ نے بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرلیا۔
بلومبرگ کے مطابق زینگ یامنگ کے اثاثوں کی مالیت 105 ارب50کروڑ ڈالر ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین افراد میں 18ویں نمبر پر ہیں، گوتم اڈانی 104ارب 80کروڑ ڈالر کے مالک ہیں۔ رواں سال زینگ یامنگ کی دولت میں 40ارب30کروڑ ڈالر جبکہ اڈانی کے اثاثوں میں 20ارب 30کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ بھارت کے مکیش امبانی 81ارب30کروڑڈالر کے ساتھ ایشیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔ زینگ یامنگ نے 2012 میں بائیٹ ڈانس قائم کی تھی، جو ٹک ٹاک کے باعث عالمی سطح پر معروف ہوئی۔ انہوں نے سافٹ ویئر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور مائیکروسافٹ میں بھی کام کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments