امریکا نے پاکستان کو سمگل شدہ 36 نوادرات واپس کر دئیے
نیو یارک(اے پی پی)پاکستان سے چوری کرکے امریکا سمگل کیے گئے 36 نوادرات پاکستان حکومت کے حوالے کر دئیے گئے ،
جنہیں اب پاکستان واپس لایا جائے گا۔ نوادرات کی حوالگی کے سلسلے میں نیویارک کائونٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں حوالگی کا عمل مکمل کیا گیا۔ نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل امیر احمد آتوزئی نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ معاہدے کے تحت 36 نوادرات پاکستان کو واپس کیے گئے ، جن میں چوتھی صدی عیسوی کا گرے شِسٹ سے بنا یاکشی دیوی کا مجسمہ اور 2700 سے 3000 قبل مسیح کے دور سے تعلق رکھنے والے مٹی کے 35 مجسمے شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments