پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں:افغان طالبان

پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں:افغان طالبان

تمام ممالک کی کوششوں کا خیر مقدم، سعودیہ سے اہم کردار کی توقع:ذبیح اللہ

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، توقع ہے سعودی عرب اس معاملے میں اہم  کردار ادا کرے گا۔عرب میڈیا کو انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان پاکستان سے بات چیت اور تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے ، تنازعات حل کرانے کے لیے سعودی عرب سمیت تمام ممالک کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ذبیح اللہ نے کہا کہ سعودی عرب سے توقعات ہیں کہ دوست ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے ،امید ہے کہ سعودی عرب اس معاملے میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے ۔سعودی حکام ثالثی کی اپنی کوششیں مو ثر انداز میں جاری رکھیں گے ، امید ہے سعودی حکام افغانستان اور پاکستان کے درمیان موجود مسائل کو حل کرنے میں مدد کریں گے ، ہم سعودی عرب کے فیصلوں اور اس کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔ ترکیہ اور قطر کے وفود نے منگل کو افغانستان کا دورہ کیاتھا ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترک اور قطری وفود نے قندھار میں طالبان حکام سے ملاقاتیں کی، ملاقات میں افغان پاکستان کے درمیان مذاکرات کی ممکنہ بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...