شمالی کوریا نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی قرارداد مسترد کردی

شمالی کوریا نے عالمی جوہری توانائی  ایجنسی کی قرارداد مسترد کردی

سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا نے ایٹمی سرگرمیاں روکنے سے متعلق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی قرارداد مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکا اور مغربی ممالک پر جوہری پروگرام ختم کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا ایٹمی ہتھیار رکھنے والی ریاست کی حیثیت کو امریکی، مغربی یا عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی منظوری کا محتاج نہیں سمجھتا۔ انہوں نے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...