گوگل جیمنی اے آئی نے پاس ورڈز کا اندازہ لگا کر تین نظاموں تک رسائی حاصل کرلی
واشنگٹن (اے ایف پی)گوگل کے صارفین کیلئے تیار کردہ مصنوعی ذہانت ماڈل جیمنی نے پاس ورڈز معلومات کا اندازہ لگا کر تین مختلف نظاموں تک غیرمجاز رسائی حاصل کی۔
گوگل نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ واقعات مئی میں پیش آئے اور جولائی میں ان کا پتا چلا۔ گوگل کی سکیورٹی انجینئرنگ کی نائب صدر ہیدر ایڈکنز کے مطابق جیمنی نے ایک حفاظتی جائزے کے دوران آن لائن دستیاب معلومات استعمال کرتے ہوئے پاس ورڈز کا اندازہ لگایا۔ ان کے مطابق اے آئی ماڈل تینوں واقعات میں خود رک گیا۔ گوگل نے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا اور ٹیسٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلیاں کیں۔ حالیہ واقعات نے طاقتور اے آئی ماڈلز کو قابو میں رکھنے سے متعلق خدشات بڑھا دئیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments