چینی نائب وزیراعظم تجارتی مذاکرات کیلئے امریکا روانہ

چینی نائب وزیراعظم تجارتی  مذاکرات کیلئے امریکا روانہ

بیجنگ(اے ایف پی)چین کے نائب وزیراعظم اور اعلیٰ مذاکرات کار لی فینگ امریکی حکام سے تجارتی مذاکرات کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔

 چینی میڈیا کےمطابق فینگ چینی وفد کی قیادت کریں گے اور باہمی دلچسپی کے معاشی و تجارتی امور پر مشاورت کریں گے ۔ یہ مذاکرات چینی صدر شی جن پنگ اور ٹرمپ کی 24 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات سے قبل ہوں گے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تقریباً ایک سال سے محصولات پر عارضی جنگ بندی برقرار ہے ، تاہم مستقل تجارتی معاہدہ تاحال طے نہیں ہوسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...