میرے بیٹے نے روسی تاجر کو شادی تقریبات کے اخراجات واپس دے دئیے :ٹرمپ

میرے بیٹے نے روسی تاجر  کو شادی تقریبات کے اخراجات  واپس دے دئیے :ٹرمپ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے روسی تاجر عمر کریملیف کی جانب سے بہاماس میں شادی کی دو روزہ تقریبات کے اخراجات کی رقم واپس کردی ہے۔

 کریملیف نے مئی میں ہونے والی تقریبات کی میزبانی کی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے علم کے مطابق بیٹے نے رقم واپس کردی ہے ۔ ٹرمپ جونیئر اور ان کی اہلیہ بیٹینا نے کریملیف کو اپنا عزیز دوست قرار دیتے ہوئے تحفے کا دفاع کیا تھا۔ کریملیف انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیں اور روسی صدر پیوٹن سے بھی ان کی قربت کا ذکر کیا جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...