بھارت:سرکاری ہسپتالوں میں نومولود بچوں کو سونے کی مفت انگوٹھی
مدورائی(اے ایف پی)بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے نومولود بچوں کو ایک گرام سونے کی مفت انگوٹھی دینے کا پروگرام شروع کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ وجے کی جانب سے شروع کیے گئے منصوبے کا مقصد صحت کے سرکاری نظام پر عوام کا اعتماد بڑھانا ہے ۔ انگوٹھی کی مالیت تقریباً 143 ڈالر بتائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پروگرام کے ذریعے ماں اور بچے کی صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت اجاگر کرنے کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد مضبوط کیا جائے گا۔ تاہم اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خاندانوں کی فوری ضرورت روزمرہ غذائیت کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments