خواتین عملے کے تنازع پر ایفل ٹاور سربراہ رواں سال کے اختتام پر عہدہ چھوڑ دیں گے
پیرس(اے ایف پی)فرانس کے مشہور ایفل ٹاور کو چلانے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سربراہ پیٹرک برانکو روئیو رواں سال کے اختتام پر عہدہ چھوڑ دیں گے ۔۔۔
کمپنی ایس ای ٹی ای کے مطابق ایک ہندو مذہبی گروپ کے دورے کے دوران خواتین ملازمین کو ہٹائے جانے کے تنازع پر اندرونی تحقیقات کی گئیں، جن میں انتظامی امور میں سنگین خامیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی ہوئی۔کمپنی نے خواتین ملازمین کو دورے سے ہٹانے کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا۔ پیٹرک برانکو روئیو 2018 سے ایفل ٹاور کے انتظامی امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔واقعہ 5 ستمبر کو ہندو روحانی تحریک بی اے پی ایس کے وفد کے دورے کے دوران پیش آیا تھا، جس کے بعد عملے نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا اور ایفل ٹاور ایک روز کیلئے بند رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments