ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی ووٹرز کے نام کھلا خط ٹرمپ پالیسی مسترد کرنے کا مطالبہ
دبئی (رائٹرز)ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی عوام کے نام 25 صفحات پر مشتمل کھلا خط جاری کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں اور اسرائیل کی حمایت مسترد کرنے کی اپیل کی ہے ۔۔۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایران اور امریکا پرامن بقائے باہمی اختیار کرسکتے ہیں، تاہم اس کیلئے امریکی پالیسی میں تبدیلی ضروری ہے ۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے کہا کہ امریکی عوام اگر حالات سے زیادہ واقف ہوں تو مختلف فیصلے کرسکتے ہیں۔محبی نے ٹرمپ پر ایران کے جوہری پروگرام کی مبینہ پُرامن نوعیت چھپانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کا خواہاں نہیں۔انہوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی دعووں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ محدود تعداد میں تیل بردار جہازوں کا گزرنا آبنائے کے مکمل طور پر کھلے ہونے کی علامت نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments