امریکا:سمندری طوفان سے تباہی، 4 افراد ہلاک، 6لاکھ 70ہزار افراد بجلی سے محروم
پینساکولا(اے ایف پی)امریکی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان آئیسائیس کے باعث 4افراد ہلاک ہوگئے ، 6لاکھ 70ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ۔
طوفان جمعہ کی شب فلوریڈا کے خلیجی ساحل سے ٹکرایا تھا۔ بعد ازاں شدت کم ہونے کے باوجود سیلاب اور بگولوں کا خطرہ برقرار رہا۔ حکام کے مطابق درخت گرنے سے فلوریڈا اور الاباما میں دو افراد ہلاک ہوئے ۔ طوفان سے عمارتوں کی چھتوں، گاڑیوں اور بجلی کی تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ امریکی محکمہ توانائی نے تیل کی قلت سے بچنے کیلئے ہنگامی ذخائر سے 40 لاکھ بیرل خام تیل جاری کرنے کی اجازت دے دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments