جاپان :تیز ، گہری نیند کا مقابلہ فاتح کو 14ہزار ڈالر انعام ملا
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان میں نیند کی کمی کے مسئلے کی جانب توجہ دلانے کے لیے گہری اور تیز نیند لینے کا منفرد مقابلہ منعقد کیا گیا۔۔
، جس میں درجنوں افراد نے حصہ لیا۔‘‘میٹ ریس’’ نامی مقابلے میں شرکا کو نیند کی نگرانی کرنے والے آلات لگا کر آرام دہ گدوں پر 90 منٹ تک سونے کا موقع دیا گیا۔ فاتح کیلئے 20 لاکھ ین سے زائد، یعنی تقریباً 14 ہزار ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا۔منتظمین کے مطابق فاتح کا انتخاب نیند آنے کی رفتار اور گہرائی کی بنیاد پر کیا گیا۔ فاتح سوئیمی نے بتایا کہ وہ انعامی رقم گھر منتقل ہونے کے اخراجات اور شہزادی جیسے خوبصورت بستر کی خریداری پر خرچ کرنا چاہتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments