جنوبی کوریا کا اے آئی اور سیمی کنڈکٹرزکے شعبوں میں 16 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

جنوبی کوریا کا اے آئی اور سیمی  کنڈکٹرزکے شعبوں میں 16 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

سیئول(اے ایف پی)جنوبی کوریا نے 2027 میں مصنوعی ذہانت اور سیمی کنڈکٹرز کے شعبوں میں سرمایہ کاری دگنی کرکے ریکارڈ 16 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کردیا۔

صدر لی جے میونگ نے پارلیمنٹ سے سالانہ بجٹ خطاب میں کہا کہ حکومت ان شعبوں کیلئے 21کھرب30ارب وون مختص کرے گی جس میں اے آئی ڈیٹا سنٹرز اور جدید ٹیکنالوجی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ مقامی مصنوعی ذہانت ماڈل کی تیاری کیلئے مزید 4 کھرب7ارب وون خرچ کیے جائیں گے۔ مجموعی مجوزہ بجٹ 821 کھرب وون ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...